سول ایریا اوکاڑہ کینٹ میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالہ سےایتھلیٹکس گیم اور دیگر کھیلوں کی تقریب

Published on September 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)آج سول ایریا اوکاڑہ کینٹ میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالہ سےایتھلیٹکس گیم اور دیگر کھیلوں کی تقریب منقعد ہوئی میجر احمد نواز امیدوار صدر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 2 اور محترمہ شازیہ احمد نواز ضلعی صدر پی ٹی آئی خوتین وینگ اوکاڑہ کی جانب سے کھیل اور کھلاڑی کی پرموشن اور حوصلہ افزائی کے لیے کھیلوں کے مختلف میدانوں میں انفرادی طور پر کاکردگی پیش کرنے والے ڈسڑکٹ اوکاڑہ کے کھلاڑیوں کو اعزازی شیلڈ پیش کرنے کی تقریب کا انقعاد کیا گیا تھااس تقریب میں اوکاڑہ کینٹ کے تمام سپورٹس ایونٹ میں نمایاں کارکردگی ادا کرنے والے کھلاڑیوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اور ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میجر احمد نواز اور شازیہ احمد نواز کی طرف سے بہترین کھلاڑیوں میں جن میں فسٹ ۔سیکنڈ اور تھرڈ آنے والوں کو انعام بطور اعزازی شیلڈیں تقسیم کی گئی۔اور خصوصی طور پر میجر احمد نواز اور شازیہ احمد نواز نے اپنے خطاب میں اس بات کا یقین دلایا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر وقت ان کے ساتھ ہیں اور ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک پاکستان اور باہر کے ممالک میں کھلاڑی ڈسڑکٹ اوکاڑہ کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئے گئے ۔ ہمارے نوجوان اس ملک پاکستان کا روشن مستقبل اور سرمایہ ہیں آپ پر ساری دینا فخر کرے گی آپ سب نوجوان پاکستان کا چمکتا ہوا ستارہ ہو۔محترمہ شازیہ احمد نے کہا جو کھلاڑی اچھی پرفارمنس دکھائے گئے ان کو میری طرف سے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا اول دوئم اور سوئم آنے والے تین کھلاڑیوں کی کفالت کا میں ذمہ لیتی ہوں۔ ان کا سپورٹ کے حوالہ سے سارا خرچہ میں کرو نگی۔تاکہ اوکاڑہ کے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو اور کسی وجہ سے یہ کھلاڑی پیچھے نہ رہ جائے ۔آخر میں تمام کھلاڑیوں نے میجر احمد نواز اور محترمہ شازیہ احمد نواز کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمپشہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں کو آگے لے جائیں گے اور کھیل کے میدانوں میں اپنے شہر اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy