پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، انڈر پاسز اور سڑکوں پر پانی جمع، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ لاہور میں 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہونے کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور میں گزشتہ صبح ہی کالی گھٹائیں کیا چھائیں، دن میں رات کا گماں ہونے لگا۔ پھر چھاجوں چھاج مینہ برسا کہ ڈالی ڈالی دھل گئی۔ مال روڈ، جوہر ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، سمن آباد اور ریلوے سٹیشن کے علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ بھاٹی گیٹ، بلال گنج، موہنی روڈ اور شملہ پہاڑی کے علاقوں میں بھی بادل خوب برسے جبکہ گڑھی شاہو، باغبانپورہ اور دو موریہ پل کےعلاقوں میں بھی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں جمع پانی فوری نکالنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو مکمل کیا جائے، واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے لکشمی چوک کا دورہ کیا اور وہاں جمع پانی کا جائزہ لیا، انہوں نے واسا عملے کو لکشمی چوک سے جلد ازجلد پانی نکالنے کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题