نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments


لاہور (یواین پی)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد جمعے کی رات پاکستان پہنچے گی۔پی سی بی کی درخواست پر سول ایوی ایشن نے کیویز اسکواڈ کو ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ سے استثنا دے دیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 25، 26، 29 ستمبر، یکم اور 3 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes