انگور کے باغبان پودوں کے خوابیدگی کی حالت میں چلے جانے کے باعث فوری شاخ تراشی کریں،ماہرین زراعت

Published on December 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ماہرین زراعت نے انگور کے باغبانوں کو دسمبر کے دوران پودوں کے خوابیدگی کی حالت میں چلے جانے کے باعث فوری شاخ تراشی کی ہدایت کی ہے، چونکہ اس ماہ انگور کے پودے خوابیدگی کی حالت میں چلے جاتے ہیں اس لئے فوری طور پر ان کی شاخ تراشی کا عمل شروع کردیا جائے تاکہ بہتر اور صحت مند اور لذیذپھل حاصل ہوسکے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں انگور کے باغات کی کم از کم ایک بار آبپاشی بھی ضرور کی جائے۔انہوں نے کہا کہ باغبان نئے باغات کیلئے گڑھے کھودنے سمیت ان گڑھوں میں 5 لیٹرفیپرونل فی ایکڑ یا کلور پائری فاس2 لیٹر فی ایکڑ ڈالیں تاکہ دیمک کو کنٹرول کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان 4 سال سے کم عمر پودوں کو 10 کلو گرام اور اس سے زائد عمر کے پودوں کو 20 کلو گرام فی پودا گوبر کی گلی سڑی کھاد بھی ڈالیں تاکہ پودے کی غذائی ضروریات پوری ہونے سے انگور کی شاندار پیداوار حاصل کرنا یقینی ہوسکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy