رائیونڈ بارشوں سے مین شاہراہیں گلیاں بازار دریا راوی کا منظر پیش کرنے لگے

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

رائیونڈ( یواین پی) تحصیل رائیونڈ میں حالیہ بارشوں سے مین شاہراہیں گلیاں بازار دریا راوی کا منظر پیش کرنے لگے گٹر بند ڈھکن غائب مین نالے گندگی سے اٹے پڑے ہیں کوئی پرسان حال نہیں نئے یوسی انچارج بھی بے بس سابق ادوار میں سیور مین بھرتی ہونے والے سفید پوش کوئی ٹیوب ویل ڈرائیور اور کوئی رسیدیں کاٹنے پر لگا ہوا ہے سیور مینوں کی کمی گٹروں کی صفائی کا فقدان ،بعض گھروں میں بیٹھے تنخواہیں وسول کررہے ہیں یوسی رائیونڈ اقربا پروری کا شکار عوام بے یارو مدد گار نکاس آب اور صحت و صفائی کا فقدان اندرون اور بیرونی نالے گندگی سے، اور گٹر غلاظت سے اٹے پڑے ہیں، سکر مشینوں سے عاڑضی پانی نکالنے سے مسائل جوں کے تو رہتے ہیں،صبح ہونے والی بارش نے لاہور روڑ، جناح آبادی ،جناح بازار تبلیغی مرکز روڑ، گلبرگ، سینما روڑ، ریلوے کالونی،سندر روڑ بھائی کوٹ، مل گنڈھے پانی میں ڈوب گیا، ٹریفک جام گذرنا محال، محنت کش کوصنعتوں میں پہنچنا مشکل شاہراہوں پر پختہ نالوں کی عدم صفائی نے علاقوں کو مسائلستان بنادیا لاکھوں دیہاتی سودا سلف لانے کے لیئے مجبور کوئی پرسان حال نہیں گذشتہ روز کمشنر لاہورنے سندر روڈ سے گندھے پانی کی نکاس کا حکم دیا تھا لیکن مستقل حل کے بغیر مسائل بستور رہیں گے،خدا رہ اندرون شہروں اور بیرون نکاس آب کی روانی کے لیئے نالوں کی صفائی کو یقینی بنایاجا ئے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme