اداروں کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے؛محمد سرور

Published on September 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

لاہور(یواین پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے نیک نیتی سے کام کر رہی ہے،اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر نا شفاف انتخابات میں رکاوٹ کے مترادف ہے، الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے انتخابی نتائج چند گھنٹوں میں قوم کے سامنے آجائیں گے،اداروں کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے جس جے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وہ لاہور میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے دن سے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے معاملے پر مل بیٹھنے کی دعوت دے رہی ہے مگر اپوزیشن اس معاملے پر حکومت سے بات کر نے کی بجائے صرف انکار کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کیساتھ بات کر ے تاکہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنایا جاسکے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں جتنے بھی انتخابات ہوئے ان پرلوگ انگلیاں اٹھاتے رہے ہیں مگر حکومت چاہتی ہے کہ آئندہ عام انتخابات کو اتنا شفاف بنایا جائے کہ ا ن انتخابات پر ہارنے والا امیدوار بھی انگلی نہ اٹھا سکے اور شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے علاوہ کوئی اور آپشنز نہیں۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کو پہلے بھی مشورہ دیا ہے اور اب بھی ان سے یہ ہی کہنا چاہتاہوں کہ حکومت اپوزیشن کی لانگ مارچ اور دھمکیوں سے خوفزہ ہوگی اور نہ ہی 2023سے پہلے حکومت کہیں جانیوالی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes