مصنوعی بارش سے لاہور میں سموگ کا راج ختم‘ آلودگی میں کراچی پہلے نمبر پر آگیا

Published on December 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

 شہر قائد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 332 ریکارڈ‘ کراچی میں ہوا کا معیار غیرصحت بخش قرار دے دیا گیا
لاہور(یو این پی)لاہور میں کی جانے والی مصنوعی بارش سے شہر میں سموگ کا راج ختم ہوگیا اور آلودگی میں کراچی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آچکا ہے، شہر قائد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 332 ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے کراچی میں ہوا کا معیار غیرصحت بخش ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری مضر صحت ہوا سے بچنے کے لئے ماسک پہنیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے، سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، صبح سویرے شہر کا درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں مصنوعی بارش کے بعد لاہور کی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے اور لاہور عالمی رینکنگ میں پہلی سے چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے، گرین فورٹ 2 لاہور میں اے کیو آئی 366 رہا، پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ میں اے کیو آئی 275 ریکارڈ کیا گیا، ٹاؤن ہال لاہور میں اے کیو آئی 366 ریکارڈ کیا گیا، شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 242 رہا، لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ پر اے کیو آئی 163 ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes