انوشہ رحمن کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

Published on April 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

05
اسلام آباد ۔۔۔ سرٹیفکیشن اور ایگریڈیشن اقدام سے آئی ٹی انڈسٹری کا فیڈ بیک حاصل کرنے کے لئے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بور ڈ کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق سٹیک ہولڈرز کے 80فیصد نے مثبت فیڈ بیک دیا ہے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ اس سروے میں انٹرنیشنل آئی ٹی سرٹیفکیشن کے لئے مالی امداد کی ضرورت ، سافٹ ویئر مصنوعات کے لئے آزادانہ معیار کو یقینی بنانے کیلئے لیب، سی ایم ایم آئی، ISO9001، ISO27001، آئی ٹی آئی ایل اورISO 20000کے منتخب معیارات پر آئی ٹی کمپنیوں کی تصدیق کے بارے پی ایس ای بی ایگریڈیشن سے متعلق سوالات شامل ہیں۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمن نے منگل کو یہاں پی ایس ای بی کے 24ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اخلاق احمد تارڑ، ایم ڈی، پی ایس ای بی امیر ملک ، فنانشل ایڈوائزر (آئی ٹی) ندیم شفیق اور پی ایس ای بی کے دیگرحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس کو پی ایس ای بی کے جاری مختلف منصوبوں کی کارکردگی کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ایم ڈی ،پی ایس ای بی نے آئی ٹی کمپنیوں کے سرٹیفکیشن اور ایگریڈیشن پروگرام کے روڈ میپ سے متعلق ایک تفصیلی پریذٹیشن دی ، سٹیک ہولڈروں کے مفاد کے لئے وزیر مملکت نے پی ایس ای بی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام کوڈل لوازمات کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے معیار کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اس منصوبے پر تیزی سے عمل کرے۔اس روڈ میپ میں ایگریڈیشن دینے کے سلسلے میں انتظامی نظاموں کی ترقی و عملدرآمد ، مجازآڈیٹروں کے پول کا قیام وغیرہ کے لئے پی ایس ای بی میں ایک علیحدہ سیل کا قیام شامل ہے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے مزید کہا کہ پی ایس ای بی وزارت آئی ٹی کا اہم جزو ہے ور پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو ترقی دینے کے لئے اس کو مزید فعال اور پیداواری بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes