جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

Published on June 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,225)      No Comments

5
راولپنڈی ۔۔۔امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سجاداحمد عباسی ٗ جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد ٗنائب امراء شمس الرحمان سواتی ٗمحمد وقاص خا ن ٗ میجر (ر)محمد منیر اعظم اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے سابق ناظم مالیات محمد صادق حسن اورالخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے سابق صدر بریگیڈیئر (ر) عبد القیوم کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی کے عہدیداروں نے مرحومین کی دینی ٗ قومی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو اللہ کے دین کے نفاذ کی جدوجہدکے لیے وقف کیا ہوا تھا۔ مخلوق خدا کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد صادق حسن اور بریگیڈیئر (ر)عبد القیوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔جملہ پسماندگان اور سوگوار خاندانوں کو اس صدمہ پرصبر و حوصلہ کی توفیق عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes