ڈھاکہ یونیورسٹی شعبہ اردوکے پروفیسرڈاکٹرغلام ربانی بصیرت آن لائن کے ریزیڈنٹ ایڈیٹرمقرر

Published on September 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

 


ممبئی (یواین پی)بصیرت آن لائن ہندوستان کاایک قدیم نیوزپورٹل ہے جو 2012 سے صحافت کے ذریعے قوم وملت کی خدمات انجام دے رہاہے۔بصیرت آن لائن نے اپنے دائرہ کارکومزیدوسیع کرنے کے لئے مختلف ممالک میں اپنے نمائندے مقررکئے ہیں،اسی ضمن میں آج بصیرت آن لائن نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے لئے ریزیڈنٹ ایڈیٹرمقررکیاہے۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے معروف اردوادیب اورڈھاکہ یونیورسٹی میں شعبہ اردوکے پروفیسرڈاکٹرغلام ربانی کوبنگلہ دیش کاریزیڈنٹ ایڈیٹرمقررکیاگیاہے۔یہ اطلاع بصیرت آن لائن کے اسسٹنٹ ایڈیٹرنفیس اخترنےایک پریس بیان میں دیا۔انہوں نے کہاکہ بصیرت آن لائن اردودنیاکاایک معروف اوربین الاقوامی نیوزپورٹل ہےجومستنداورتعمیری صحافت کے فروغ کواپنا اہم فریضہ سمجھتاہے،بصیرت آن لائن نے ہمیشہ ہی حق گوئی اورمثبت صحافت کو اپنانصب العین سمجھاہے اوریہی وجہ ہے کہ زردصحافت کے اس دورمیں قارئین کی بڑی تعدادبصیرت آن لائن کی خبروں پراعتمادکرتی ہے۔بصیرت آن لائن کے بانی چیف ایڈیٹرغفران ساجدقاسمی اول دن سے ہمیشہ اس کوشش میں رہتےہیں کہ بصیرت آن لائن کے دائرہ کارکوزیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کے لئے اوربصیرت آن لائن کی افادیت کوبڑھانے کے لئے قابل اورلائق افرادکوبصیرت آن لائن سے جوڑاجائے،اسی کی ایک کڑی گذشتہ دنوں مصرکی معروف عربی واردوزبان کی ادیبہ اورشاعرہ محترمہ ڈاکٹرولاء جمال العسیلی صاحبہ ہیں،ان کی اردوزبان سے دلچسپی اوراردوکے تئیں ان کی خدمات کودیکھتے ہوئے بصیرت آن لائن نے انہیں مدیرہ اعزازی مقررکیا۔اس کے علاوہ لندن میں مقیم معروف ادیب فہیم اخترکوبرطانیہ یورپ کاریزیڈنٹ ایڈیٹرمقررکیا۔محترمہ ڈاکٹرولاء جمال العسیلی کے مشورے سے بنگلہ دیش سے اردوکے معروف ادیب اورشعبہ اردوڈھاکہ یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرغلام ربانی کوبنگلہ دیش کاریزیڈنٹ ایڈیٹرمقررکیاہے۔اس موقع پربصیرت آن لائن کے سرپرست ایڈیٹرمولانارشیداحمدندوی نے ڈاکٹرغلام ربانی کے ریزیڈنٹ ایڈیٹربنائے جانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کی بصیرت آن لائن سے شمولیت کوبصیرت آن لائن کے لئے نیک فال بتایا۔انہوں نے اس موقع پرڈاکٹرغلام ربانی کومبارکبادپیش کی اورامیدظاہرکی کہ ان شاء اللہ ڈاکٹرغلام ربانی کی شمولیت سے بصیرت آن لائن کادائرہ کارمزیدوسیع ہوگااوراس کی افادیت میں مزیداضافہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy