مال افسران 30جون تک سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی

Published on June 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

12
وہاڑی( یواین پی) ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے مال افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30جون تک سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں اورلینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالہ سے جو کام باقی ہے اس کی تکمیل بلاتاخیر کرائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے مال افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر رانا سلیم احمد ، جی اے آر محمد مبشرالرحمن ، اے سی میلسی سید شفقت رضا ، اے سی بوریوالا احمر سہیل کیفی ،ایس این اے شیخ خرم سلیم ، تحصیلدار وہاڑی ملک مزمل عارف کھوکھر، تحصیلدار میلسی ملک آفتاب اور دیگر مال افسران شریک تھے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ مال افسران اپنے پیشہ ورانہ امور پر توجہ دیں کیونکہ اب دیگرذمہ داریوں کا بوجھ ان کے کاندھوں سے ہٹ چکا ہے اس لیے حکومت کی طرف سے دےئے گئے ریکوری اہداف کو بروقت حاصل کریں انہوں نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس اور واٹر ریٹ کی ریکوری سو فیصد کی جائے اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 98کروڑ92لاکھ روپے کے مقررہ ہدف میں سے 77کروڑ روپے وصول کئے جا چکے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题