لاپرواہی برتنے والے اہلکار نہ صرف قانون بلکہ ملک وقوم کے دشمن ہیں محمد اعظم

Published on September 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بنیادی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں رہوں گا
جھنگ ( یواین پی/شیخ توصیف حسین ) اپنے فرائض و منصبی میں کو تاہی اور لاپرواہی برتنے والے اہلکار نہ صرف قانون بلکہ ملک وقوم کے دشمن ہیں جن کا محاسبہ میں ہمیشہ عبادت سمجھ کر کرتا آ یا ہوں اور کرتا رہوں گا ۔ ان خیالات کااظہار چیف آ فیسر میو نسپل کارپوریشن جھنگ محمد اعظم نے ایک خصوصی ملاقات کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ پنجاب بھر کی تمام میو نسپل کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز بند کر دیئے گئے ہیں اس کے باوجود میں میو نسپل کارپوریشن جھنگ کے علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ میں اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں رہوں گا چونکہ یہی میرا فرض ہے اور یہی میری عبادت جس کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت بلا تفریق ہر مسائل کیلئے کھلے رہے گے مذید انہوں نے کہا کہ آج میں آپ کی وساطت سے اپنے فرائض و منصبی میں کوتاہی اور غفلت بر تنے والے اہلکاروں کو آ گاہ کر دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرے ورنہ میں اُن کا محاسبہ عبادت سمجھ کر کروں گا مذید انہوں نے کہا کہ اگر میرے کسی ماتحت عملہ کو کوئی پریشانی ہو تو وہ ڈائریکٹ میرے پاس آئے اُس کی پریشانی کو حل کر نا بھی میرا فرض عین ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题