ٹھٹھہ ،پولیو مہم کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ایک شاندار واک

Published on February 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ مرزا ناصر علی کی قیادت میں سول اسپتال مکلی تا جیم خانہ مکلی تک پولیو مہم کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ایک شاندار واک کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس واک کا مقصد عوام میں پولیو کے متعلق شعور بیدار کرنا اور اس مہلک مرض کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال 2018ء4 میں پولیو ٹیمیں گذشتہ مہمات سے زیادہ کامیابی حاصل کریں گی تاکہ معصوم بچوں کو پولیو سے ہمیشہ کے لئے نجات دلائی جا سکے۔ انہوں نے عوام باالخصوص والدین اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خدا بخش میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پولیو مہم کے دوران ضلع کے 196681 پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاء4 کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ معصوم بچوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر کی جانب سے سول اسپتال مکلی میں بچوں کو پولیو سے بچاء4 کے قطرے پلاکر مہم کا باقائدہ آغاز بھی کیا گیا۔ واک میں محکمہ صحت سمیت دیگر مختلف محکموں کے افسران و عملہ، ڈاکٹرز، ڈبلیو ایچ او اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
ڈسٹرکٹ سیشن جج ٹھٹھہ کا ہائے اسکول مکلی کا دورہ ،اسکول میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ڈسٹرکٹ سیشن جج ٹھٹھہ کا ہائے اسکول مکلی کا دورہ ،اسکول میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور ناقص مٹریل استعمال ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ورکس اینڈ سروس ڈپارٹمنٹ کے انجنئیرکوعدالت میں طلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالنعیم میمن نیاسکول کے کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال ہونے کی شکایتیں معصول ہونے کے بعد گذشتہ دن مکلی پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائے اسکول دورہ کیا ، اسکول میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور ناقص مٹریل استعمال ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ورکس اینڈ سروس ڈپارٹمنٹ کے انجنئیرکوعدالت میں طلب کرلیا، جس کے بعد اسکول میں اساتذہ اور طالبہ کی حاضری چیک کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes