صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈی ننس پر دستخط کردیے

Published on September 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) صدر مملکت ڈاکر عارف علوی نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈی ننس چہارم 2021 پر دستخط کردیے ہیں۔ آرڈی ننس کے تحت قومی احتساب بیورو (نیب) کو ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔ صدارتی آرڈی ننس کے بعد انکم ٹیکس آرڈی ننس کا سیکشن 198 ختم کردیا گیا ہے، نتیجتاً نیب 20 سال پرانی اور بند فائلیں کھولنے کا بھی مجاز ہو گیا ہے۔آرڈی ننس کے تحت ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نہ صرف نادرا ڈیٹا تک رسائی مل گئی ہے بلکہ ایف بی آر کو نان فائلر کے موبائل فون اور یوٹیلیٹی کنیکشنز بھی منقطع کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ ٹیکس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر کم از کم 5 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال کی سزا ہوسکے گی۔اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اراکین قومی اسمبلی اور سرکاری افسران کو ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنیٰ بھی ختم ہوگیا ہے۔آرڈی ننس کے تحت نان فائلرز پروفیشنلز کے لیے بجلی کے بل کی مختلف سلیب پر 35 فیصد تک ٹیکس عائد کیا جائے گا جب کہ کمپنیاں اور کارپوریٹ سیکٹرز کو 25 ہزار روپے تک ڈیجیٹل ترسیلات کی اجازت ہوگی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جس آرڈی ننس پر دستخط کیے ہیں اس کے متعلق حکومتی موقف ہے کہ اس طرح معاشی استحکام کے لیے ٹھوس کوشش ہو گی، معیشت کو جدت و دستاویزات کے ساتھ ٹیکس پالیسیز کا نفاذ ممکن ہو گا، مقامی ڈیٹ مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، عدم مساوات کا خاتمہ ہو گا اور ٹیکس دہندگان کی حقیقی مشکلات دور ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes