سابق صدر رفیق تارڑ کے دل کا کامیاب آپریشن

Published on September 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments


راولپنڈی: (یو این پی)  سابق صدر رفیق تارڑ کا جدید میڈیکل سسٹم مائٹرل کلپ ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ یواین پی کے مطابق سابق صدر رفیق تارڑ کا راولپنڈی کے کارڈیالوجی اسپتال میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ روبصحت ہیں۔ وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق صدر رفیق تارڑ کے دل کی شریانیں بند تھیں جس کے لئے جنرل (ر) اظہر کیانی کی سربراہی میں غیر ملکی ڈاکٹرز نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا میں پہلی بار جدید میڈیکل سسٹم مائٹرل کلپ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس میں بغیر سرجری کے مریض کے دل کی شریانیں کھولی جاتی ہیں۔ اب رفیق تارڈ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ بات چیت بھی کر رہے ہیں اور کل تک ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد گھر بھی منتقل ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes