عوام مہنگائی سے بدحال ، حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں عامر اقبال

Published on September 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

مسلم لیگ ن ملک کی سا لمیت وتحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے
کاہنہ(یواین پی) مسلم لیگ ن کے صو بائی رہنماءچوہدری عامر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوںکوغریب عوام سے کوئی دلچسپی نہیں،حکومت کی معاشی پالیسیاں اڑن چھو،عوام مہنگائی سے بدحال ، حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں ، حکمران اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکتے ان کے گڈ گورننس کے دعوﺅں میں کوئی حقیقت نہیں، عوام مہنگائی و بے روز گاری کے ہاتھوں تنگ ہیں اور حکمران آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے عوام پر آئے روز مہنگائی کے بم برسار کر مشکلات میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کرکے مزدور طبقہ کو خودکشیوں پر مجبور کیا جارہاہے، موجودہ دور کرپشن وناانصافی کا ہے عوام مایوسی اورمسائل کا شکار ہے لیکن حکومت خاموش تماشائی کا کردارادا کررہی ہے، مسلم لیگ ن وطن عزیز کی سا لمیت اور تحفظ کے لیئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہے ، نااہل حکمرانوں کے وزیر مشیر میڈیا پر چور چور اور کرپٹ کرپٹ کے علاوہ ان کے پاس کوئی الفاظ نہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes