یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی

Published on September 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

کراچی (یواین پی)حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی، تمام اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریباً123 روپے کلو میں پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی گئی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر 109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی ہے جب کہ گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو پڑی تھی، اسی طرح تمام اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔حکومت نے ملک میں تیار ہونے والی چینی کے ایکس مل ریٹ 84 روپے 75 فی کلو گرام مقرر کئے ہیں، اس طرح درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپے فی کلو مہنگی پڑی جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریباً 33.25 روپے کلو مہنگی پڑے گی۔حکومتی فیصلے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی اور قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes