لاہور؛چار منزلہ فیکٹری زمین بوس، اٹھارہ افراد جاں بحق،فوجی دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

Published on November 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

07
 لاہور(یو این پی)  لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں چار منزلہ فیکٹری زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے دب کر اٹھارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،بہت سے افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھبیس اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے عمارت کمزور ہو گئی تھی، فوجی دستے امدادی کارروائیوں کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،لاہور میں فیکڑی کی چار منزلہ عمارت زوردار دھماکے سے زمین بوس ہوگئی، عینی شاہدین نے بتایا واقعے کے وقت فیکٹری میں بچوں سمیت دو سو کے قریب ملازمین موجود تھے،فیکٹری میں کام کرنے والے بچے نے بتایا کہ حالیہ زلزلے سے عمارت کے ستون بیٹھ گئے تھے، دراڑیں پڑی ہوئی تھیں، چھت سے سیمنٹ اور چونا گرنا شروع ہو گیا تھا، فیکٹری مالک کو اس حوالے سے بتایا گیا تھا لیکن انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی،ابتدائی طور پر پینیس سے زائد زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے،صوبائی وزیر رانا مشہود نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا امدادی کاموں کیلئے تمام تر وسائل مہیا کردیے ہیں، پہلی ترجیحی بچے ہوئے مزدوروں کو زندہ نکالنا ہے،سی سی پی او لاہورامین وینس نے کہا کہ جب تک تمام لوگوں کو نہیں نکالا نہیں جاتا ریسکیو آپریشن جاری رہے گا،وزیراعلٰی شہبازشریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme