غیر معیاری اسکرپٹ اور بناکسی ڈائریکشن کے ڈراموں نے ماحول خراب کیازاہد شاہ

Published on November 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

اسٹیج ڈرامے کے نام پر عریانیت و فحاشی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے زیڈ بی آرٹ پروڈکشن اسکامقابلہ کریگی
کراچی (یواین پی )زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کے روح رواں اور سینئر رائٹر ڈائریکٹر پروڈیوسرسر زاہد شاہ نے اسٹیج ڈرامہ بچاﺅمہم کا آغاز کردیا ہے، مہم کا مقصد اسٹیج ڈرامے کے شعبے سے وابستہ فنکاروں اور دیگر لوگوں کے معاشی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے، زاہدشاہ نے یواین پی کو بتایا کہ اسٹیج ڈرامے بچاﺅمہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ایک دن کا ڈرامہ کرکے نہ صرف ڈرامے کی اصل شناخت کو مسخ کررہے ہیں بلکہ ان غریب فنکاروں کے پیٹ پر بھی لات مارتے ہیں جو ایک دن میں دو گھنٹے کا ڈرامے کرنے کے بعد ان کو چلتا کر دیتے ہیں انہوں کا مزید کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی معیاد ایک ہفتے سے پندرہ دن ہو تو اس سے نہ صرف ڈرامے کے معیار پر توجہ دینے کے لیئے وقت مل جاتا بلکہ پورے شہر کے پاس وقت ہوتا ہے کہ وہ اپنے مقررہ وقت کے بعد آکر اس ڈرامے کو دیکھ سکے اور اس ڈرامے میں کام کرنے والے فنکار کو اجرت بھی پندرہ دن کے حساب سے ملتی ہے جس سے اس کے گھر کا چولھا جلتا ہے اسٹیج ڈرامے کے نام پر عریانیت و فحاشی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس سے فیملیز اسٹیج ڈراموں سے دور ہو جائیں گی، غیر معیاری اسکرپٹ اور بنا کسی ڈائریکشن کے ڈرامے بن رہے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes