سعودیہ نے پاکستانی طالب علموں کیلئے 25 جامعات میں اسکالرشپ کا اعلان کیاجنرل(ر)بلال اکبر

Published on September 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

جدہ (یواین پی /زکیر احمد بھٹی )لیفٹینٹ جنرل(ر)بلال اکبر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ نے ان سے درخواست کی تھی سعودی عرب میں پاکستانی طلباء و طالبات کو گریجویشن کرنے کیلئے پاکستان آنا پٹر تا ہے جبکہ انکے والدین بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں ہوتے ہیں، اس سلسلے میں سعودی وزارت تعلیم نے سفیر پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کیا ، اور 600طلباء و طالبات کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا رہے گا، مستقبل میں یہاں پاکستان کو کالج یا یونیورسٹی کی قائم کرنے کی اجاز ت دی جائے گی اسکالر شپ تمام شعبوں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن ،معاشیات، کمپیوٹر سائنس وغیرہ کے مضامین شامل ہیں سفیر پاکستان کے مطابق جدہ، اور مدینہ یونیورسٹیز میٰں تعلیم دی جائے گی خواہش مند طلباء و طالبات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ براہ راست سعودی وزات تعلیم کے بھیج کر اپنی درخواست کو سفارت خانہ پاکستان کوبھیجیں سفارتخانہ متعلقہ یونیورسٹیز سے اس سلسلے میں رابطہ کریگا، اسکالر شپ 75 فیصد پاکستان سے اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے ہے سعودی وزارت تعلیم نے اس سلسلے میں چند ضروری شرائط رکھی ہیں جو پاکستان سفارت خانہ کی ویب سائیڈ پر موجود ہیں سائنس کے طلباء طالبات کو 900سعودی ریال ماہانہ اور آرٹس کے طلباء و طالبات کو 850 ریال سعودی ، رہائش،اور دیگر سہولیات دی جائینگی۔ سفیر پاکستان نے اس اعلان پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے
parepriyadh@mofa.gov.pk

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes