تین سال سے جھوٹ بول بول کر ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے سیٹھ عابد عزیز

Published on September 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

پھولنگر( یواین پی)مسلم لیگ ن سعودی عرب نائب صدر امیدوار قومی اسمبلی سیٹھ عابد عزیزنے کہا کہ پاکستان پر مسلط مافیا حکمران ہیں، ترقی پذیر ملک کو زوال پذیری کی طرف دھکیل دیا ہے،موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، تین سال سے جھوٹ بول بول کر ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز کی سا لمیت اور تحفظ کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے میاں نواز شریف ہی دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، ان خیالات کا اظہار ہمارے نمائندہ سے کر رہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول، گیس، گھی، چینی، آٹا اور ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، نئے پاکستان میں حکومت ہی مافیاز کو سونپ دی گئی ہے،ملک کے اندر مہنگائی آ سمان کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے کمر توڑمہنگائی نے غریب آ دمی کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھا کہ جب مہگائی ہو تو سمجھیں وزیراعظم چور ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم اب کہہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں جبکہ حکومتی مشیروں کی فوج میڈیا پر آ کر سب اچھا کے علاوہ اور کوئی جواب نہیں دیتے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog