بھارت میں پہلی بار پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

دبئی(یواین پی ) پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی کرکٹ لوورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پہلی بار بھارت میں کرکٹ فینز کو پی ایس ایل کے میچز کے لئے لائیو اسٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کھلاڑی تو شامل نہیں لیکن پہلے دو سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد اب بھارت کے کرکٹرز اور فینز پی ایس ایل دیکھنے کے لئے کافی بے تاب ہیں ۔پہلے دو ایڈیشنز میں بھارت میں یہ میچز ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے تھے لیکن اس بارچھ ٹیموں پر مشتمل پاکستان سپر لیگ بھارت میں ڈی ایس اسپورٹس کے تحت ٹیلی کاسٹ اور لائیو اسٹریم ہو سکے گی ۔ڈسکوری کمیونی کیشن کے چینل کے ذریعے پورا بھارت پی ایس ایل کے میچز براہ راست انجوائے کر سکے گا۔ ڈی ایس اسپورٹس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پی ایس ایل تھری کے کمنٹری پینل میں رمیز راجہ ڈینی موریسن ، ایلین وائیکنگز، بازید خان، مائیکل سلیٹر اور ڈیمین فلیمنگ جیسے بڑے نام شامل ہیں جب کہ بھارتی کرکٹ فینز کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام کے ذریعے پی ایس ایل کے میچز لائیو اسٹریم کر سکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes