نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس افسران دوران ڈیوٹی اپنی حفاظت یقینی بنائیں عاطف شہزاد

Published on September 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز) زونل کمانڈر مسرور عالم کولاچی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر سی ون اوکاڑہ عاطف شہزاد نے بیٹ کمانڈرز کی میٹینگ میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی کےساتھ ساتھ آپ کی جان کی حفاظت بھی بہت ضروری ہے اس لیے ریفلیکٹینگ جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں کالے شیشے اور سی این جی سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم زوروشور سے جاری رکھیں فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر ون میں کالے شیشے اور ایل پی جی یا سی این جی استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف مہم کے اگلے مرحلے میں سپیشل انفورسمنٹ جاری رہے گی خصوصی طور مسافر گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ جاری رکھیں جن پر عام افراد کے ساتھ ساتھ اور عورتوں نے بھی سفر کرنا ہوتا ہے ہمارے لیئے سب سے اہم انسانی جانوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کریں زونل کمانڈر مسرور عالم کولاچی کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام افسران اس مہم میں خصوصی طور پرحصہ لیں دوران ڈیوٹی تمام افسران اپنی حفاظت کو ملحوظ خاطر رکھیں اور ریفلیکٹینگ جیکٹ کا استعمال یقینی بنائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes