حضرت داتا گنج بخش کے 974 ویں عرس کی تقریبات کا سلسلہ جاری

Published on November 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

لاہور: (یواین پی) عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش کے 974 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں، 400 ہجری میں غزنی شہر سے متصل ایک بستی ہجویر میں پیدا ہونے والے حضرت داتا گنج بخش تبلیغ اسلام کے لیے 1030 میں لاہور تشریف لائے۔ انہوں نے اپنی تعلیمات سے اِس خطے کو اسلام کی کرنوں سے منور کیا اور پھر اپنے انتقال کے بعد لاہور کی مٹی میں ہی دفن ہوئے۔ حضرت داتا گنج بخش کے 974ویں عرس کی تقریبات بدھ کے روز شروع ہوئیں جن کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ عقیدت مندوں کا ہجوم ہے جو مزار کی طرف اُمڈا چلا آ رہا ہے اور کوئی بھی عظیم صوفی بزرگ کے دربار میں حاضری دینے کی سعادت سے محروم نہیں ہونا چاہتا۔ آج عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme