محراب پور بینظیر کارڈ ہولڈرز سے ایجنٹوں کی جبری 300روپے کی کٹوتی

Published on May 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)محراب پور بینظیر کارڈ ہولڈرز سے ایجنٹوں کی جبری 300روپے کی کٹوتی، کارڈ ہولڈرز خواتین کا اسٹیشن روڈ پر احتجاج،کونیکٹ کمپنی کے ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کاوظیفہ بینکوں کے توسط سے بند ہونے اور کونیکٹ بائے ایچ بی ایل کی جانب سے ملنے کے بعد کونیکٹ کے ایجنٹوں کی چاندی ہوگئی کمپنی ایجنٹوں کی جانب سے بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کی قسط میں سے جبری طور پر 200سے 300 روپے کٹوتی کی جانے لگی محراب پور میں اسٹیشن روڈپرعمران آرائیں اور دادا آباد ٹاو¿ن میں سدھیر خاصخیلی کو کونیکٹ ایجنٹ مقرر کیا گیا تھا وظیفے میں سے جبری طور پر کٹوتی کیخلاف نصیراں، سبحان خاتون، غلام شبیراں، مسمات شہزادی، پرائی خاتون کی قیادت میں کارڈ ہولڈرز خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کمپنی کے ایجنٹوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی خواتین کا کہنا تھا کہ اسٹیشن روڈ پر موجود کونیکٹ ایجنٹ 300 روپے جبکہ دادا آباد کا ایجنٹ 200 روپے جبری طور پر رقم کٹوتی کررہا ہے جو سراسر انصافی ہے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کرکے وظیفہ کی مکمل رقم دلوائی جائے دوسری جانب محراب پورمیں کونیکٹ بائے ایچ بی ایل کے فرنچائزی فلک شیر اعوان سے انکا موقف جاننے کیلئے انکے موبائل نمبر0300033356 پر فون کیا گیا مگر انکا موقف سامنے نہ آسکادوسری جانب سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے اس بات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی کہ غریب خواتین کوگورنمنٹ کی جانب سے ملنے والے 5000 وظیفہ میں سے ایجنٹ جبری کٹوتی کررہے ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے فی کارڈ پر ایجنٹ کو کمیشن ملتا ہے اسکے باوجود اضافی کٹوتی کرنا افسوسناک عمل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes