عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں، شہباز گِل

Published on October 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں۔شہباز گِل نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 85 فیصد بڑھی ہیں، گزشتہ ماہ تیل کی قیمتیں دس فیصد بڑھیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پہلے ہی تیل پر ساڑھے 10 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 روپے پیٹرولیم لیوی لے رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایک سال میں 85 فیصد بڑھی ہیں، پاکستان میں ایک سال میں قیمتیں صرف 20 فیصد بڑھی ہیں، پاکستان میں خطے کے ممالک کے مقابلے میں پیٹرول اب بھی سب سے سستا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes