ٹھٹھہ،بارشوں کے متاثرین کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں محمد عباس بلوچ

Published on October 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کے دکھ سکھ میں ساتھ ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے باالخصوص ساحلی علاقوں کے لوکوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں کمشنر حیدر آباد غلام عباس بلوچ نے صورتحال سے نمٹنے اور کیئے گئے انتظامات سے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن کو آگاہ کیا اور بتایا کہ صورتحال قابو میں ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے بارشی پانی ٹھٹھہ شہر کے نشیبی علاقوں سے نکل چکا ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، آبپاشی کے جانب سے مشینری سمیت تمام تیاریاں مکمل ہیں اگر بارشوں کے باعث پانی جمع ہو گیا تو جلد نکالا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے بتایا کہ متعلقہ افسران تمام تر صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں جبکہ منتخب نمائندے بھی دن رات مدد کیلئے افسران کے ساتھ ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ قبل از اقدامات کے باعث صورتحال کنٹرول میں ہے۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog