ڈونیڈن(یواین پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میں ہفتے کو ڈونیڈن میں مدمقابل ہونگے۔ ابتدائی دو میچز ہارنے والی سرفراز الیون سیریز میں بقا کی جنگ لڑے گی۔کیویز کے دیس میں شاہینوں کا کھٹن امتحان شروع ہے۔ ڈونیڈن کے یونیورسٹی آف اٹاگو اوول میں ٹیم پاکستان کا ٹریننگ سیشن ہوا۔ پہلے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہونے والے اوپنر فخر زمان نے بھی ڈرلز میں شرکت کی۔ قومی ٹیم کے فزیو کہتے ہیں کہ فخر زمان کی فٹنس بہتر ہوئی ہے، ان فارم اوپنر تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہونگے۔ادھر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں کو نیوزی لینڈ کی باؤنسی ٹریکس پر کھیلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ سیریز کا تیسرا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ سرفراز الیون ابتدائی دو میچز ہار چکی ہے اور اسے سیریز بچانے کے لیے فتح درکار ہے۔