دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، وزیر داخلہ

Published on October 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملکی سلامتی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حملے سے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کریں اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کریں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملکی سلامتی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy