پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف براداری

Published on January 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

بورے والا(یواین پی )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر مسعود الرﺅف ہراج نے پی ایم اے بورےو الا کے نو منتخب عہدیداروں صدر ڈاکٹر خالد محمود چوہدری ، نائب صدر ڈاکٹر ممتاز شفیع ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقصود احمد شیخ ، جوائنٹ سیکرٹری سلمان بشیر، کلینکل سیکرٹری غلام نبی عابد،اور فنانس سیکرٹری عمران سمیع اللہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ،اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف ، ڈاکٹر اظہار الحق ، ڈاکٹر توحید بھٹی ، ڈاکٹر محمد یوسف ، ڈاکٹر سجاد ، ڈاکٹر محمد رمضان خان ، ڈاکٹر عمران بھٹی ،ڈاکٹر شاہد اقبال ڈاکٹر ارشد شاہ ،ڈاکٹر سعید احمد ڈھلوں ، ڈاکٹر اظہر امین ،ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں ، ممبران صوبائی اسمبلی خالد محمود ڈوگر ،چوہدری یوسف کسیلیہ ، اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد ،شہباز احمدڈوگر رہنما پی ٹی آئی ،سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ ،چوہدری ایاز اسلم ،پرنسپل خوشی محمد شہزاد ،شیخ شہزاد مبین ،سید سجاد بخاری، و دیگر ڈاکٹرزو نمائندہ افراد بھی موجود تھے ، پی ایم اے ملتان کے صدر مسعود الرﺅف ہراج نے تقریب حلف بر داری سے اپنے خطاب میں کہا کہ نامزد عہدیداروں کو اپنی ذات سے بالا تر ہوکر ڈاکٹرز کمیونٹی اور علاج کے لئے آنے والے مریضوں کے لئے دلجمعی سے کام کرنا چاہیے ،معاشرے کو بھی چاہیے کہ وہ نجی و سرکاری ہسپتال میں اپنے مریضوں کا علاج معالجہ کراتے ہوئے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اگر ڈاکٹر مریض کو چیک کرتے وقت سکون میں ہو گا تو وہ بہت اچھے انداز میں اپنے مریض کو ڈلیور کر سکے گا ،انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کی پی ایم اے ایک پیج پر ہے کسی بھی ڈاکٹر کے ساتھ ہونے والی زیادتی میں ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں جب حکومت کا ہسپتالوں میں سرکاری بجٹ ختم ہو جاتا ہے تو ڈاکٹر حضرات اپنے ذاتی فنڈ زسے مریضوں کو ادویات خرید کر دیتے ہیں ،حکومت ڈاکٹرز کو بلا جواز ہسپتالوں سے برطرف کرتی ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں ،حکومت کو صحت کے شعبہ کو مزید فعال بنانے کے لئے توجہ دینی چاہیے تاکہ مریضوں کا علاج معالجہ اچھے انداز سے کیا جا سکے ،ڈاکٹر خالد محمود صدر پی ایم اے بورےوالا نے کہا کہ ڈاکٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ مریض جلد صحت یاب ہو مگر شفا ءمنجانب اللہ ہے ،ہسپتال کی ایمرجنسی سے وہی مریض ملتان ریفر کیے جاتے ہیں جن کا یہاں پر علاج ممکن نہیں ہو تا ، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کی وجہ سے مسائل بڑھے ہیں ،ڈاکٹر ز اورمریضوں کو خوش دلی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر نی چاہیے ۔اس طرح تعاون کی فضا سے ہمارے درمیان مزید بہتری آئے گی جس کے لئے تمام مکاتبِ فکر کو اپنا اپنا کردا ر ادا کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ اس سال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عملہ کی کمی اور عمارت کے زیر تعمیر ہونے کے باوجود 5لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا اور کارکردگی کے حوالے سے پنجاب میں یہ ہسپتال ساتویں نمبر پر آیا جس کا تمام سہرا میڈیکل سپریٹنڈ نٹ ڈاکٹر عمران بھٹی ، ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ کو جاتا ہے ، سابق صدر ڈاکٹر اعظم میاں ، سابق نائب صدر ڈاکٹر اظہر امین اورسابق جنرل سیکرٹری خالد مسعود نے اپنی سال 2019 کی کارکردگی اور ڈاکٹر کمیونٹی کے لئے اٹھائے جانے والا اقدامات پر روشنی ڈالی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题