پاکستانی عازمین جلد خوشخبری سنیں گے، نور الحق قادری

Published on October 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) عمرہ زائرین پر عائد پابندی رواں ماہ ختم ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی جانب سے طویل عرصے سے عمرہ ادائیگی سے محروم پاکستانی عازمین کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ پیر نور الحق قادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی عازمین حج و عمرہ جلد خوشخبری سنیں گے، رواں ماہ عمرہ پر عائد پابندی کے ختم ہونے کے قوی امکانات ہیں، جبکہ اس حوالے سے سعودی حکومت کیساتھ بات چیت جاری ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا کی وجہ سے پاک سعودیہ تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے حج و عمرہ پر پابندی کے حوالے سے خبروں سے متعلق میڈیا ذمے داری کا مظاہرہ کرے۔ پیر نور الحق قادری کے مطابق پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کیلئے سنہری دور آنیوالا ہے، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور جائنٹ سیکرٹری سعودی عرب کا دورہ کرکے آنیوالے حج کے حوالے سے بات چیت کرینگے اور وفاقی سطح پر معاہدہ ہونے کے بعد وہ خود بحیثیت وفاقی وزیر سعودی عرب جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题