ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف سیفما شادمان میں ایک میٹنگ کا انعقاد

Published on October 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

طلبہ اور نگران ٹیچرز کی ٹریننگ نہیںٹیسٹ کے دوران درپیش مسائل کا کوئی حل نہ تھا صبائقہ طارق
لاہور (یواین پی)فیسوں کے اضافے اور پی ایم سی کی ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف سیفما شادمان میں ایک میٹنگ کا انعقاد متاثرہ طلبہ، میڈیکل کالجز کے نمائندے اور آر ایس ایف اور پی ایس سی کے کارکنان کی شرکت ،قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی صبائقہ طارق نے کہا کہ کہ آن لائن ٹیسٹ میں وائی فائی کے مسئلے کے علاوہ طلبہ اور نگران ٹیچرز کی ٹریننگ نہیںٹیسٹ کے دوران درپیش مسائل کا کوئی حل نہ تھا۔ اور نہ ہی سوالات کے جوابات کی کاپی فراہم کی گئی اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے مظاہروں میں طلبہ پر ہونے والے تشدد کی بھرپور مذمت کی اور 4 اکتوبر لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں طلبہ سمیت دیگر شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی۔ میڈیکل کے نمائندے نے کہا کہ پی ایم سی کی طرف سے جو این ایل ای ٹیسٹ متعارف کروایا گیا وہ بالکل بلاجواز ہے اور ہم اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا ساتھ دیں گے ترقی پسند طلبہ تنظیموں کے نمائندگان نے قائد اعظم یونیورسٹیوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فیسوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چونکہ تعلیم پہلے ہی مہنگی تھی اب فیسوں میں مزید اضافے سے ایک عام طالب علم کا پڑھنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اگر چہ سب طلبہ کے مسائل مختلف ہیں لیکن ان کا حل ایک ہی ہے کہ سب طالب علم ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے حقوق کی خاطر اور طلبہ یونین بحالی کی جدوجہد کو منظم کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog