جامن صحت کے حوالے سے ا نتہائی مفید اور اہم پھل

Published on July 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

جامن کی گھٹلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں
فیصل آباد (یو این پی)موسم گرما میں آنے والا پھل جامن صحت کے حوالے سے ا نتہائی مفید اور اہم پھل ہے اوردیگر پھلوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے۔ جامن کے ساتھ ساتھ جامن کی گھٹلیاں اورپتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کیے جاتے ہیں۔عموماً جامن کھا کر گھٹلیاں پھینک دی جاتی ہیں حالانکہ جامن کی گھٹلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں۔ آپ ان گھٹلیوں کو سکھا کر رکھ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔ جامن کینسر،دل کی بیماریوں،ذیابیطس،دمہ،معدہ اور جلد کے مختلف مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل ہے۔جامن میں اہم غذائی ٓ اجزائجیسےکیلشیم، آئرن،میگنیشیم، فاسفورس، سوڈیم،وٹامن تھیامن،ربوفلیون،نیاسن،کاربوہائیڈریٹ،کیروٹین،فولک ایسڈ،فائبر،فیٹ، پروٹین اورپانی موجود ہوتے ہیں۔ جو صحت کیلئے بے انتہامفید ہیں۔ لیکن جو بھی کھائیں۔اعتدال میں رہتے ہوئے کھائیں۔ذیل میں جامن کے فوائدبیان ہیں جن سے آپ آسانی سے اپنے روزمرہ مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔جامن معدہ،آنتوں کی جلن،خراش اور کمزوری دور کرنے والی بے مثل غذا ہے۔جامن اسٹارچ کو انرجی میں تبدیل کرکے بلڈ شوگرکی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد کرتاہے۔شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانا چاہئے۔بھوک بڑھاتاہے اور صفراءکا زور توڑتاکر معدہ کو طاقت دیتاہے اور کھانے کو ہضم کرتاہے۔جامن میں پیا س کی شدت اورخون کی گرمی کم کرنے کی قدرتی تاثیر موجود ہے۔۵۔ذیابیطس کے مریضوں کے لئے جامن کا استعمال انتہائی مفید ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا۔بڑھی ہوئی تلی کو کم کرنے اور جگر کی صحت کیلئے بہت فائد ہ مند ہےنیا خون پیدا کرتاہےگرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے لیکن جامن کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔پیشاب کی زیادتی کو کم کرتاہے مثانہ کی کمزوری دور کرتاہے۔دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفیدپھل ہے۔جامن کی گھٹلیاں سکھاکر پیس کر رکھ لیں اور روزانہ تین ماشہ سادہ پانی سے کھالیں ذیابیطس کا خاتمہ ہوجائے گا۔کمر اور پیروں کے دردسے نجات کے لئے جامن گھٹلی سمیت پیسٹ بناکر کھائیں۔گرتے ہوئے بالوں کو روکتاہے۔بڑھی ہوئی تلی کیلئے خالی جامن،جامن کا سرکہ یا جامن کا شربت بناکر پینا بہت مفید ہے۔جامن کی چھال کا جوشاندہ اسہال اور پیچش میں فائدہ دیتا ہے۔جامن کی چھال کو پانی میں پکا کر غرارے اور کلیاں کرنے سے پھولے ہوئے مسوڑھوں اور گلے آنے کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔جنکا معدہ کمزور ہو انکے لئے جامن اور جامن کا سرکہ بہترین دوا کا کام کرتے ہیں آنکھوں سے پانی نکلتاہو یا موتیا آرہا ہو تو جامن کی گھٹلی سکھا کر باریک پیس لیں اور صبح و شام تین تین ماشہ سادہ پانی کے ساتھ لیں جن لوگوں کو رات میں برے خواب آتے ہوں۔انکو جامن کی گھٹلی کا پا¶ڈر صبح و شام کھانا چاہئے۔ 0 بیٹھے ہوئے گلے اور آواز کیلئے جامن کی گھٹلیوں کو پیس کر چھوٹی چھوٹی گولیا ں بناکر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوس لیں۔کیسے بھی دستوں میں جامن کے درخت کے ڈھائی پتے جو نہ زیادہ سخت ہوں نہ زیادہ نرم،پیس کر تھوڑا سا نمک ملاکر اسکی گولیاں بنالیں اور ایک گولی صبح و شام لینے سے دست فوراً رک جائیں گے۔جامن کے پتے السر میں مفید ہیں۔جامن کا جوس مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔اینیمیا کے شکار افراد جامن ضرور کھائیں۔سو گرام جامن میں ۵۵ ملی گرام پوٹاشیم ہوتاہے جو دل کے مریضوں کے لئے اچھاہے۔جامن کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک کے خطرے سے بچا جاسکتاہے۔جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لئے بہترین ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题