کسانوں کی حمایت پر سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنما گرفتار

Published on October 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

سدھو کسان سے حمایت کے لیے اترپردیش آئے تھے
اترپردیش(یو این پی) بھارت میں 8 کسانوں کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارت میں مودی حکومت کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران 8 کسانوں کی ہلاکت پر اظہار یکجہتی کے لیے جانے والے رہنماؤں نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔دریں اثناء پولیس نے اترپردیش، پنجاب بارڈر کو بند کرکے پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلٰی کو بھی اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا جب کہ لکھنؤ میں پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا۔گزشتہ روز اترپردیش میں نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر کسانوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران بی جے پی رہنما کے بیٹے نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 8 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes