بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں تاخیر، وزیراعلیٰ نے انکوائری کا حکم دیدیا

Published on March 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پشاور میں میٹروبس منصوبہ تحریک انصاف حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیا۔ اکلوتے میگا پراجیکٹ میں تاخیر پر بالاخر وزیراعلیٰ طیش میں آ گئے۔ بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر پر انکوائری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کا منصوبہ حکومت کے لئے درد سر بن گیا ہے۔ چھ مرتبہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود منصوبے کی تکمیل ’’ہنوز دلی دور است‘‘ کے محاروے کی عملی تصویر دکھائی دیتی ہے۔ تاہم اب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنی خصوصی ہدایات میں بی آر ٹی میں تاخیر کے ذمہ داروں پر واضح کیا ہے کہ اب وہ صوبائی حکومت کی جانب سے مزید نرمی اور وقت میں توسیع کی توقع نہ رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئے روز نئی تاریخیں لینے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ناصرف منصوبے کی فوری تکمیل کو یقینی بنایا جائے بلکہ اس کا معیار بھی یقینی ہونا چاہیے کیونکہ حکومت اس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes