آٹھ اکتوبر سے 15 اکتوبر پر سٹی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا

Published on October 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام 8 اکتوبر سے 15 اکتوبر پر سٹی کپ ہاکی ٹورنامنٹ ٹیکنیکل سکول کی ہاکی گرائونڈ فیصل آباد میں کھیلا جائے گا’ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد کی 16 بہترین ہاکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں’افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد ہوں گے’ٹورنامنٹ کے آرگنائزر قمر اکرام گجر’ عثمان شیخ اولمپئین’ قیصر اقبال انٹرنیشنل’ میاں شہزاد چک 32′ حاجی غلام مصطفی’ الماس صدیقی’ ایم شاہد’ محسن عثمان سومی’ رانا فراز’ غلام حسین’ اشتیاق چیمہ’ شفیق گجر ‘ عامر سبحانی ہوں گے’ اس موقع پر قمر اکرام گجر’عثمان شیخ اولمپئین’ قیصر اقبال انٹرنیشنل’ میاں شہزاد چک 32 نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ فیصل آباد میں ہاکی کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا اور ہاکی کا نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں ممدومعاون ثابت ہو گا’ انہوں نے فیصل آباد کے عوام سے اپیل کی کی اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے آئیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں’ انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کی قومی کھیل ہے مگر بدقسمتی سے یہ کھیل زوال پذیر ہو چکا ہے’ اگر ہاکی کی ٹورنامنٹ ہوتے رہیں ہاکی کا کھیل پھر سے زندہ ہو جائے گا اور فیصل آباد سے کھلاڑی نکلیں گے جو ناصرف فیصل آباد بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کریں گے’ یاد رہے کہ افتتاحی میچ فیصل آباد ہاکی اکیڈمی اور خان ہاکی کلب جڑانوالہ کے مابین ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题