عید میلاد النبیﷺ کا دن ہمارے لئے رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے محمد علی اعجاز

Published on October 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کا دن ہمارے لئے رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے اس کو عقیدت و احترام سے منانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں ،محفل میلاد کی تقاریب ،سیمینارز،سیرت کانفرنس سمیت اسی نسبت سے ہونے والی تمام تقاریب کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظام کئے جائیں گے اور میں خود انتظامات کی نگرانی کروں گا انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم عید میلاد النبی ﷺ کی تقاریب کے انعقاد کے سلسلہ میں جس انداز سے اقدامات کر رہے ہیںوہ فقیدالمثال ہونگے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقاریب کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ کے لئے ممبران ضلعی امن کمیٹی اور اکابرین اہلسنت و جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران وٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سلیم صادق ، منتظم جلوس ظفر لطیف ،مولانا احسان صدیقی ،سید امیر نقوی ،سید زاہد گیلانی ،چوہدری محمد اشرف ،حبیب اللہ چوراہی ،کوثر رضوی ،مولاناسعید عثمانی ،قاری محمد عاشق،راو¿ عتیق گوہرنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے جشن عید میلاد النبی ﷺ منایا جائے گا خاتم النبین حضرت محمد ﷺ فضل ِ عظیم اور فضل کریم ہیں آپ ﷺ کے صدقہ میں ہی ہمیں سب کچھ ملا ہے اس موقع پر علماءو مشائخ نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے فوری اقدامات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور عارضی تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکال کر چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صباءاصغر علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes