سی پیک منصوبہ شفافیت کا حامل ہے، کوئی خفیہ قرضہ نہیں، اسدعمر

Published on October 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پوری دنیا کی نظریں ہیں، اس لیے بعض حلقوں کو یہ کھٹکتا بھی ہے اور ان کی طرف سے جان بوجھ کر اس منصوبے کا منفی تاثر ابھارنے والی خبریں چلائی جاتی ہیں، سی پیک میں کوئی مہنگا یا خفیہ قرض نہیں ہے،دیگر ممالک کی نسبت چین سے سستے قرضے ملے ہیں، سی پیک کی بناء پر ملکی قرضے خطرناک حد تک بڑھنے کا تاثر غلط ہے، سی پیک منصوبہ شفافیت کا حامل ہے اور اس کی پارلیمانی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، بجلی کے منصوبوں اور ٹیرف کی معلومات نیپرا کے پاس دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک آفیئرز خالد منصور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی معلومات کئی بار پارلیمان کو دی جا چکی ہیں، بجلی کے منصوبوں اور ٹیرف کی معلومات نیپرا کے پاس موجود ہیں، چین نے کئی منصوبے گرانٹ کی شکل میں دیئے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے قرضوں کے حوالے سے ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سی پیک کی وجہ سے ہمارے قرضے خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme