بالاکوٹ باالخصوص بالاکوٹ شہر میں سپرے نہ ہونے سے ڈینگی لاروا پھیلنے کا خطرہ بڑھنے لگا

Published on September 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

dengue-page-upload_fa_rszd
بالاکوٹ( یواین پی)تحصیل بالاکوٹ باالخصوص بالاکوٹ شہر میں سپرے نہ ہونے سے ڈینگی لاروا پھیلنے کا خطرہ بڑھنے لگا ہے جبکہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر جوۃڑ تالاب اور کھلے عام پانی کی ٹھہرنے و موجودگی سے مچھرون کی بہتات ہو کر رہ گئی ہے اور خدشہ پایا جاتا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو بالاکوٹ شہر ڈینگی مچھروں کی زد میں آجائے گا دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی کاغذی کاروائی اور ائیرکینڈیشنر کمروں میں بیٹھ کر ڈینگی لاروا کی خاتمے کی پالیسیز،مشورے اور تجاویزصوبائی اور وفاقی حکومتوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات بھی ناقص ہیں اور بعض علاقوں میں فرضی سپرے کروا کر ڈینگی کے خاتمے کا تااثر دیا جا رہا ہے، اعلیٰ احکام نے مقامی انتظامی کو بار بار ہدایات جاری کی کہ ڈینگی لاورا کے خاتمہ کے لئے سپرے اور دوسرے اقدامات کئے جائیں لیکن ضلع مانسہرہ کی انتظامیہ ڈینگی لاروا کو ختم کرنے کے لئے سپرے تک نہیں کروائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme