اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے قیام پر جدہ میں پروقار تقریب

Published on April 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

Zakeer
جدہ(  رپورٹ زکیر احمد  بھٹی بیوروچیف یواین پی )جدہ میں  اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے قیام پر ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا  جس میں اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے سعودی عرب میں  صدر  چوہدری رضوان منتخب ہوئے.سعودی عرب میں  مقیم تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی .اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے پروگرام میں  مہمان خصوصی  جناب محترم  تحسیم الحق حقی صاحب  ویلفیئر قونصل پاکستان  نے کی. آنے والے  تمام  مہمانوں کو چوہدری ریاض گهمن نے خوش آمدید کہتے ہیں  اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے قیام کے متعلق آگاہ کیا اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے چئیرمین محترم جناب غلام مصطفیٰ نہراصاحب (دوبئی) اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے سعودی عرب میں پہلے  صدر مقرر ہونے  والے چوہدری رضوان صاحب  اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی پوری ٹیم کا اعلان کیا 

zzzzzz

جس میں
 صدر  . سعودیہ عرب
 چوہدری رضوان صاحب
سیئنر  نائب صدر فضل مومند
سینئر نائب صدر مبشر ڈاہر
نائب صدر خالد چیمہ                          
جنرل سیکریٹری ریاض گهمن           
جوائنٹ سیکریٹری ایچ ایم فیاض
نائب جوائنٹ سیکرٹری  سفیان باجوہ
فنانس سیکریٹری محمد وسیم
انفارمیشن سیکریٹری اشتیاق مغل   
نائب انفارمیشن سیکریٹری  جاوید راہو

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانی  جرنلسٹ فورم زکیر احمد بهٹی
پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے  قرآن مجید کی تلاوت عبداللہ چاہ نے کی اور نعت رسولمقبول پیش کی گئی مقررین میں جے یو آئی کے طاہر بھائی نے اپنی پوری جماعت کی طرف سے  چوہدری رضوان کو مبارکباد پیش کی اور اپنے پورے  تعاون کی  یقین دہانی کرائی. پاکستان تحریک انصاف کے قاسم دستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے پہلے صدر جناب چوہدری رضوان اور ان کی پوری ٹیم کو میری اور سعودی عرب میں تحریک انصاف کی پوری ٹیم کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمنائیں کا اظہار کیا قاسم دستی نے کہا کہ ہمیں  چوہدری رضوان اور ان کی پوری ٹیم  پر مکمل اعتماد ہے اور پاکستان تحریک انصاف جہاں تک مکمن ہو گا ان کا ساتھ دے گی. پاکستان پیپلزپارٹی کے خالد گجر نے  اپنی پوری جماعت کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے ساتھ مل کر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے پورے تعاون کا یقین دلایا. پاکستان مسلم لیگ ن کے سعودی عرب میں  سئنیر رہنما ملک ملک عابد اور ملک محی الدین نے اپنے خطاب میں منتخب ہونے والے صدر چوہدری رضوان صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ  پہلے  بهی سعودی عرب میں کچھ  صحافیوں کی تنظیمیں بنی ہے جو اپنے ہی مفاد کے لئے کام کر رہی ہے مجهے  چوہدری رضوان صاحب پر پورا یعقن ہے کہ چوہدری رضوان صاحب پاکستانیکمیونٹی کے تمام مسائل کو اجاگر کرے گے اور زرد صحافت کو ختم کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرے گے پاکستان مسلم لیگ نواز  اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے چئیرمین جناب محترم غلام مصطفیٰ نہرا صاحب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں  خوشی ہے کہ یہ صحافیوں کی تنظیم  پوری دنیا میں اپنا اور پاکستان  کا نام روشن کرے گی.
طائف سے آئے  پاکستان کے سئینر صحافی  ممتاز احمد بڈانی صاحب نے  پاکستان  میڈیا کونسل اور اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا اور طائف سے آئے ہوئے صحافیوں کا ذکرکرتے ہوئے حاضرین کو طائف کے صحافیوں کے بارے آگاہ کیا جن میں  مرزا  ارشد صاحب.  چوہدری سرفراز.ناصر مرزا.اور محمد وقاص  شامل ہیں. پروگرام کے مہمان خصوصی  جناب محترم  تحسیم الحق حقی صاحب نے چوہدری رضوان صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری رضوان صاحب  سعودی عرب میں سئینر صحافی ہے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو چوہدری رضوان صاحب اجاگر کرتے رہتے ہے اور پاکستان  جنرل کونسل جدہ تک پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو پہنچتے ہیں اور پاکستانی ائمبسی کی رہنمائی کرتے ہے جناب محترم تحسیم الحق حقی صاحب نے اپنے  تعاون کا یقین دلاتےہوئے کہا کہ ہمیں  خوشی ہے کہ اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے پہلے منتخب ہونے والے   صدر چوہدری رضوان صاحب ہے جو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو بہتر حکمت عملی کے تحت اجاگر کرتے ہے  آخر میں اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے منتخب ہونے والے پہلے صدر چوہدری رضوان صاحب نے خطاب کیا  اور اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے چئیرمین جناب  محترم  غلام مصطفیٰ نہرا صاحب اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری زکیر احمد بهٹی کا شکریہ  ادا کرتے ہوئے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور آنے والے تمام مہمانوں کا  شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog