اٹک واقعے کے پیش نظرصوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، آئی جی پنجاب

Published on August 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

0003
لاہور (یواین پی)اٹک واقعے کے پیش نظرصوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور تمام فورس دی گئی پوزیشنز کے مطابق سکیورٹی کے فرائض ادا کریگی، پنجاب پولیس دہشت گردی کی جنگ میں فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کرتی رہے گی ، اس مشن کی تکمیل کے لیے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرانے اتوار کے روز اٹک میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ کی شہادت قومی سانحہ ہے اور وہ پنجاب پولیس میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتے تھے اور ان کی شہادت سے فورس کے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ وہ اپنے فرائض منصبی مزید جذبے اور لگن سے انجام دیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل انکوائری شروع کردی گئی ہے اور تمام شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اٹک میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سید شوکت شاہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کو اپنے ان شہداء پر فخر ہے ۔شہید ہونے والے ڈی ایس پی شوکت شاہ کی عمر40 سال تھی اوروہ 1998 ؁ء میں بطور انسپکٹر بھرتی ہوئے ۔ انھیں 2014 ؁ء کو بطور ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔شہید ڈی ایس پی نے ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔یاد رہے کہ اٹک دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد23 اور ہلاکتوں کی تعداد15 جبکہ ایک دہشت گردبھی ہلاک ہو ا ہے۔آئی جی پنجاب شہیدکرنل( ر) شجاع خانزادہ اور شہید ڈی ایس پی شوکت حسین شاہ کی نمازِ جنازہ میں پولیس لائن اٹک میں شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题