بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے،ڈی پی او فیصل گلزار

Published on October 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی )ڈی پی او فیصل گلزار نے خواتین اور بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لئے پیش بندی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دئیے،بچوں کو ,,گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ،،کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے،خواتین اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ریکارڈ رکھنے والے عادی ملزمان کی لسٹیں اپ ڈیٹ کی جائیں،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کیا ،ڈی پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب راو سردار علی کی ہدایات کے مطابق خواتین اور بچوں کو ہر قسم کی حراسمنٹ سے بچانے کے لئے جو روڈ میپ دیا گیا ہے اس کی ایک ایک۔شق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے کم سن اور نوعمر بچوں کو اس بات کی آگاہی دی جائے کہ ,,گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ،،میں کیا فرق ہے،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں جنسی زیادتیوں کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر جہاں شرفا کو بلیک میل کیا جاتا ہے وہاں پر پرونو گرافی کی طرز پر اسے ایک کاروبار کے حوالے سے بھی لئے جانے کے بھیانک اور مکروہ رجحانات سامنے آ رہے ہیں ہمیں ان تمام رجحانات کو قانون کے مطابق روکنا اور جڑ سے اکھاڑنا ہے،ڈی پی او فیصل گلزار نے ہدائت کی کہ تھانوں کی سطح پر ایسے عادی ملزمان کی لسٹیں اپ ڈیٹ کی جائیں جو جنسی تشدد اور زیادتی کے حوالے سے ریکارڈ یافتہ اور بدنامی رکھنے ہیں،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے مکروہ اور بھیانک رجحانات کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر پولیس اپنے صوابدیدی دائرہ کار میں جنسی حراسگی کے ریکارڈڈ ملزمان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے،پرونو گرافی یا لوگو ں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy