جھنگ کے انتخابی دنگل میں خواجہ سرا میڈم بوٹا بھی انتخابی میدان میں آگیا

Published on November 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

04
جھنگ(یواین پی)سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ سراں کو شناختی کارڈ بنوانے کی اجازت کے بعد خواجہ سرا عوام کی خدمت کے لئے انتخابی دنگل میں بھی کود پڑے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں خواجہ سرا عارف الیاس عرف میڈم بوٹا نے انٹری دے کر دیگر امیدواروں کے لئے چیلنج کھڑا کردیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جھنگ کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں 45 سالہ خواجہ سراعارف الیاس عرف میڈم بوٹا نے اپنے سے کہیں زیادہ طاقتور مخالفین ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ضمنی الیکشن میں میڈم بوٹا کا مقابلہ (ن) لیگ کے آزاد انصاری اوراہل سنت والجماعت کے اظہارالحق سمیت دیگر امیدواروں سے ہو گا۔میڈیم بوٹا سبزی منڈی کے قریب ایک کمرے کے مکان میں رہتی ہیں اور ضمنی انتخاب میں جیت کے لئے بہت زیادہ پر عزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حلقے کے مسائل کو مقبول امیدواروں سے زیادہ بہتر جانتی ہوں، یہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا جو ہارجیت کو ایک طرف چھوڑ کر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی سے کوئی تنازع نہیں لیکن جھنگ کے عوام کی پریشانی دیکھ کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب حلقے میں ہرطرف میڈم بوٹا کے پوسٹرلگ گئے ہیں، جھنگ کے ضمنی انتخاب میں 28 امیدوارمیدان میں ہیں جن میں (ن)لیگ اور اہلسنت والجماعت کے امیدواروں کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم میڈم بوٹا کو بھی حلقے میں خاصی شہرت حاصل ہے۔واضح رہے کہ حلقہ پی پی 78 کی نشست (ن)لیگ کی رکن اسمبلی راشدہ یعقوب کو نااہل قراردیئے جانے پرخالی ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog