پاکستان کا سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

Published on December 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 614)      No Comments

11
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان نے مقامي سطح پرتيار کردہ بابر کروز ميزائل کے جديد ورژن کا کامياب کرليا۔ ميزائل 700 کلوميٹر تک زمين اور سمندر ميں اپنے اہداف کو مکمل کاميابي سے نشانہ بنانے اور ہرقسم کے وار ہيڈز ليجانے کي صلاحيت رکھتا ہے۔ آئي ايس پي آر کے مطابق پاکستان نے مقامي سطح پرتيارکردہ بابرکروزميزائل کے جديد ورژن کا کامياب تجربہ کيا ہے، ميزائل 700 کلوميٹر تک ، نیچی پرواز، برق رفتاري اور ہر قسم کے وار ہيڈز کيساتھ زمين اور سمندرميں اپنے اہداف کو کاميابي سے نشانہ بنانے کي صلاحيت رکھتا ہے۔ بابرکروز ميزائل ريڈارميں نظرنہ آنے والي “سٹيلتھ ٹيکنالوجي” سے ليس ہےاوراپنے راستے اور جغرافيے کو ازخود جانچنے کي بھي صلاحيت رکھتا ہے۔آئي ايس پي آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تزويراتي دفاع ميں بابر کروز ميزائل کي شموليت گراں قدر اضافہ ہے، بابرکروز ميزائل تجربے کو چيئرمين جوائنٹ چيفس آف اسٹاف کميٹي جنرل زبير محمود حيات نے ديکھا اورملکي اسٹرٹيجک کمان اينڈ کنڑول نظام پرمکمل اعتماد اوراسٹرٹيجک فورسز کي آپريشنل تياريوں پراطميان کا اظہار کيا۔اُنہوں نے کہا کہ ميزائل تجربہ سے پاکستان کا دفاع مزيد مستحکم ہوا ہے۔ صدر اور وزيراعظم کي جانب سے کامياب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجينئرز کو مبارکباد دي گئي ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme