پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کا کبھی خواب پورا نہیں ہوگا رانا نثار راٹھ

Published on October 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

حکومت عوام کو جلد مہنگائی بے روز گاری سے نجات دلانے کے لئے پر عزم ہے
چوہنگ( یواین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءنمبرداررانا نثار راٹھ نے کہا کہ مہنگائی کو شور مچانے والے کیوں بھول گئے ہیں عوامی دولت لوٹ کر آفشور کمپنیاں بنانے والے عوام سے اگر مخلص ہوتے، تو ملک چھوڑ کر کیو ں بھاگتے کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کا کبھی خواب پورا نہیں ہوگا سب جانتے ہیں آٹا چینی گھی پر کس کا کنٹرول تھا، اگر سند ھ کی عوام کا زور چلے تو حکومت کو بتادیں سندھ میں صفائی،صحت،تعلیم اور مستقبل چھیننے والے حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنادیں، پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن کرنے کے ایجنڈے پر بر سراقتدار آئی ہے،کاغذی نہیں عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے، جلد عوام سکھ کا سانس لے گی حکومت اور عوام کو مسائل در پیش ہیں، ملک میں مہنگائی نے بھی متوسط طبقہ کو پریشان کر رکھا ہے،لیکن پی ٹی آئی پاکستان کو فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا سفر جاری رکھے گی اور عوام کو جلد مہنگائی بے روز گاری سے نجات دلانے کے لیئے پر عزم ہے، اور عوام سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کرے گی مخالفین معاشی بحران پر سیاست کر کے عوام کو اشتعال دلا رہے ہیں لیکن عمران خان نے بھی مشکل فیصلے کرنے کی تھان لی ہے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں انہوں نے عوام کے لئے کتنے گڑے کھودے ہیں ان کا دفا آج عوام کر رہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme