لال مسجد کیس، پرویز مشرف اشتہاری قرار،جائیداد ضبط کرنے کا حکم

Published on September 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

15
لندن (یو این پی) اسلام آباد: لال مسجد کیس میں مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ضمانت ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطاق سابق صدر اور  ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد کی عدالت میں دائر لال مسجد پر حملہ کیس کی سماعت کی گئی، دورانِ سماعت ملزم کی مسلسل غیر حاضیر پر سیشن جج عبد القادر میمن نے پرویزمشرف کی جائیداد اور ضمانت ضبط کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے کیس کے ضامن نذیر احمد اور جان محمد کے شورٹی بانڈز بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے، سیشن جج نے اپنے فیصلے میں  پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں کو بھی غیر موثر قرار دے دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes