سرکل راے ونڈ کے تھانوں میں چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں

Published on October 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

چوہنگ(یواین پی )سرکل راے ونڈ کے تھانوں میں چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں پورے علاقہ میں روانہ کی بنیاد پر مبینہ طور پر وارداتیں جاری تھانہ سندر کے علاقہ رنگیل پور روڈ پر رات گئے نامعلوم مسلح تقریباً 8 کے قریب ڈاکوو¿ں نے لال خان نامی شخص کے گھر ڈکیتی کرنے کی نیت سے داخل ہوئے اہل خانہ کو بر وقت پتہ چل گیا اہل خانہ نے ڈاکوؤں پر اینٹوں سے محلہ کر دیا، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون نادیہ بی بی جاں بحق جبکہ اس کا شوہر لال خان شدید زخمی ہوگیا ہلاک ہونے کی اطلاع پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا بھی حکم، ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لال خان کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے، سندر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور مقدمہ نمبر ی1741/21بجرم302/324ت پ درج کرلیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme