رواں سال داخلہ میٹرک کی بنیاد پر دیا جائے گا، ترجمان این ای ڈی یونیورسٹی

Published on October 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

کراچی(یو این پی)رواں سال این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلے میٹرک کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال انٹر کے نتائج میں تاخیر کے سبب طالب علموں کے قیمتی وقت کو بچاتے ہوئے، میٹرک کی بنیاد پر داخلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جامعہ سینڈیکیٹ کا کہنا ہے کہ تمام طلباء جو انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 50 فی صد نمبرز یا سیٹ ون اور ٹو کا امتحان ایک خاص اسکور کے تحت پاس کرچکے ہیں،وہ اہل ہوں گے۔جامعہ سینڈیکیٹ کے مطابق میرٹ لسٹ کا اجرا 30 فیصد میٹرک اور 70 فیصد این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نمبرز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 22اکتوبراور 25اکتوبر سے طلباء کے انٹرویوز لیے جائیں گے جبکہ 22 نومبر سے سیشن کا آغاز کردیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy