قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس2روزہ وقفے کے بعد ”آج“پیر کو ہو گا

Published on October 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس2روزہ وقفے کے بعد ”آج“پیر کو ہو گا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات،بجلی،گھی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج بھی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔اجلاس میں سینیٹ سے منظور نہ ہونے والے بلوں کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے سے متعلق تحاریک پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اہم ملکی امور پر پارٹی کا پالیسی بیان دیں گے اور ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes