فیصل آباد شہرمیں ماہ اکتوبرکے دوران 50 ہزار نئے پودے لگا دیئے گئے

Published on October 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کی جانب سے فیصل آباد شہر میں رواں ماہ اکتوبر کے دوران 50 ہزار نئے پودے لگادیئے گئے ہیں جبکہ مزید مقامات پر نئے خوشنما و پھولدار پودے لگانے کا عمل جاری ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ پی ایچ اے فیصل آباد کے ڈائریکٹر جنرل رائے نعیم اللہ بھٹی نے بتایا کہ فیصل آباد کے تمام اہم چوکوں و چوراہوں، اہم شاہرات او پارکس میں نئے پودے لگائے جارہے ہیں جس سے جہاں ماحول خوشگوار ہوگا وہیں فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد شہرکے حسن کو دوبالا کرنے کیلئے کئی اقدامات جاری ہیں نیزان پودوں کی 100فیصد جیو ٹیگنگ بھی مکمل کی گئی ہے تاکہ شہری ان کو گوگل میپ کے ذریعے خود ٹریس کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے شہریوں کو پارکس میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی پالیسی کے تحت مختلف پارکس میں انجینئرنگ ورکس بھی جاری ہیں جن میں بچوں کے لیے جھولا جات، مختلف پارکس میں رنگ برنگ لائٹس کی تنصیب اور رپیئرنگ، واٹر موٹر پمپ، پینٹ ورک اور دیگر کام شام ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog